کوئٹہ سے بوری بند لاش برآمد

481

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایک بوری بند لاش برآمد ہوئی ، جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔

بوری بند لاش کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے سے برآمد ہوئی جسے مقامی انتظامیہ اور ایدھی سروس کے رضا کاروں نے شناخت کےلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

واضح  رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی میں ایک دفعہ پھر تیزی آئی  ہے

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے جاری احتجاجی کیمپ سے جاری بیان میں ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ وزیر داخلہ بلوچستان کے وعدے کے برعکس لاپتہ افراد کی لاشیں مل رہی ہے