کوئٹہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد

181

کوئٹہ سے نوجوان کی لاش برآمد، گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب مل کالونی سے 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت محمد عارف ولد لطیف قوم مستوئی کے نام سے ہوئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

یاد رہے دودن قبل بھی ایک بوری بند لاش کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے سے برآمد ہوئی تھی جسے مقامی انتظامیہ اور ایدھی سروس کے رضا کاروں نے شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا تھا، بعد میں مذکورہ شخص کی شناخت شوکت علی ولد صالح محمد سرپرہ سکنہ موسیٰ کالونی کوئٹہ کے نام سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تیرہ مل میں دفنائے گئے مسخ شدہ لاشیں لاپتہ بلوچ افراد کی ہیں – ماما قدیر بلوچ

دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن حفیظ پلازہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حاجی محمد امیر ولد حاجی محمد رحیم قوم مغل سکنہ غوث آباد کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں ٹانگوں میں تین گولیاں لگی ہے جبکہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔