محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں ہلکی بارش اور موسم ابر آلود رہنے کی پیشنگوئی کر دی۔
دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر کے مطابق محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ اور گردونواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، ژوب ، مکران ڈویژن کےاکثر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک جبکہ قلات میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری طرف کراچی میں موسم خوشگوارہے اورمطلع ابرآلود ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نےبتایا ہے کہ کراچی میں آج اور کل بوندا باندی کا امکان ہے،جس سے سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے،ہوا کی رفتار 16 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اورہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیاہے۔