کوئٹہ : ایگل فورس کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

125

کوئٹہ پولیس اہلکاروں نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو نہ رکنے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے مشکوک افراد کی جانب سے نا رکنے پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر پولیس ایگل اسکواڈ کا مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش پر موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کرکے موٹرسائيکل پر سوار 2 افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت عابد ریکی اور ثناء اللہ ریکی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان سے پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے۔