کوئٹہ: ایف سی پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

197

بلوچستان میں آج ایف سی پر یہ دوسرا حملہ ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق مسلح افراد نے بم دھماکے کے زریعے ایف سی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔

اطلاعات کے مطابق ایف سی کی گاڑی کو سمنگلی بیس کے نزدیک نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کےمطابق دو اہلکار زخمی ہوئیں ہے ۔

واضح رہے کہ آج ایف سی پر یہ دوسرا حملہ ہے اس سے قبل تربت میں ایف سی گاڑی کو بم دھماکے کے زریعے نشانہ بنایا گیا ۔

تربت حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بی ایل ایف نے قبول کرلی تاہم کوئٹہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔