کوئٹہ:سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گیس غائب

121

کوئٹہ میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ کے ساتھ ہی گیس بھی غائب ہوگئی ۔

 دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر کے مطابق   کوئٹہ میں سردی نے دوبارہ ڈیرے جما لئے آسمان کو گہرے بادلوں نے آگھیرا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر کر منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

سردی میں اضافے کے ساتھ ہی شہر سے  گیس غائب ہو گئی جب کہ شہری توانائی کے حصول کے لئے  لکڑی  جلانے پر مجبور ہو گئے۔

 دوسری جانب شہری کہتے ہیں کہ گیس تو غائب ہے ہی لکڑی کی قیمت میں بھی من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ محکمے سے گیس کا پریشر بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جبکہ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سردی پڑنے اور موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔