ڈیرہ بگٹی : پولیس کیخلاف عوام کا احتجاج

370

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں عوام کا پولیس کے خلاف احتجاج ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پولیس کے خلاف عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوئی میں شیخ برادری نے ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرے میں شامل خواتین و بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ سمیت قرآن پاک اٹھائے ہوئے تھے۔

مظاہرین کے مطابق گذشتہ روز پولیس اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر شیخ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کرکے ان سے خطیر رقم چھین لیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ان کی رقم واپس کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے جبکہ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔