پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں مسلح افراد نے پولیس کی گشتی ٹیم پر حملہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جعفر آباد کے ہیڈکوارٹر ڈیرہ اللہ یار کے علاقے منگولی میں سم شاخ کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے پولیس کی گشتی ٹیم پر حملہ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی جعفر آباد شہر سمیت دیگر علاقوں میں پولیس اور دیگر فورس پر حملے ہوتے رہے ہیں جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم اس تازہ حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔