ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس وین کے قریب دھماکہ

157

ڈیرہ اسماعیل پولیس وین کے قریب دھماکہ، 2 اہلکار زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکہ میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ کلاچی کی حدود میں پولیس موبائل پر سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں ڈرائیور ظہور اور کانسٹیبل فرید شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا تاہم فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کے دوران کئی مشکوک افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔