چمن میں فورسز کا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی

155

بلوچستان میں  فورسز کا آپریشن کے دوران ایک شخص کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کا دعوی۔

بلوچستان میں در الفساد کے تحت آپریشن کرتے ہوئے ایک غیرملکی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے  بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا – ترجمان آئی ایس پی آر

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے چمن میں آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے

ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران افغان خودکش حملہ آور کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا ہے

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد شامل ہیں۔

تاہم آزاد زرائع سے پاکستانی فوج کے ان دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔