چاغی : سیندک سے لاپتہ 2 افراد بازیاب

198

ایک طرف جہاں لاپتہ افراد بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری طرف بلوچستان کے مختلف علاقوں سے روزانہ درجنوں افراد فورسز و خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہورہے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ دالبندین کے مطابق 4 سال قبل ضلع چاغی کے علاقے سیندک سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 2 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

فورسز کی تحویل سے بازیاب ہونے والے افراد کی شناخت دستگیر ولد حبیب اور کریم ولد عیسی کے نام سے ہوئی ۔

خیال رہے کہ حالیہ چند دنوں سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے متعدد افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب آج ہی گوادر سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر 4 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔