پی ٹی ایم دھرنے اور لاپتہ افراد کےلئے سوشل میڈیا مہم میں پارٹی کارکن بھرپور حصہ لیں – الطاف حیسن

163

متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے پی ٹی ایم کی دھرنے اور لاپتہ افراد کی بازیابی سوشل میڈیا ایکٹوسٹوں کی جانب سے چلائے جانے والی آئن لائن کمپئین میں اپنے پارٹیوں کارکنوں کو بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کردیا

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے جاری کردہ دو الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ مہاجروں اور تمام مظلوم قوموں سے میری اپیل ہے کہ وہ بے گناہ پشتونوں پر ریاستی مظالم کے خلاف کراچی سہراب گوٹھ میں پی ٹی ایم  کی جانب سے جاری دھرنے میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں اوراتحاد و یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کیجئے۔

اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹیوٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے آج 27 جنوری کو رات 8بجے سے 11 بجے تک سوشل میڈیا کمپئین کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ ،سوشل میڈیا سے منسلک انسانیت کا درد رکھنے والے افراد بالخصوص مہاجروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ‬⁩ مہم میں بھرپور حصہ لیں اوردنیا  کو پاکستان میں فوج کے مظالم سے آگاہ کریں۔

یاد رہے کہ  آج رات بلوچ، پشتون، سندھی، مہاجر ، شیعہ سمیت دیگر مظلوم اقوام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ٹیوٹر پر ایک مشترکہ کمپئین چلانے کا اعلان کیا ہے۔اُنہوں نے تمام انسان دوست قوتوں سے کمپئین میں حصہ لے کر اپنی انسانی و اخلاقی فرض ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے ٹوئیٹر کمپین کےلئے درج ذیل ہیش ٹیگ کو استعمال کیا جائے گا

#EndEnforcedDisappearances‬⁩