پنجگور میں فورسز کی چوکی پر حملے کی اطلاع

200

بلوچستان کے شہر پنجگور میں مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے پنجگور شہر میں واقع فورسز کی چوکی پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

رخشان ندی میں قائم چوکی پر حملے میں فورسز کو نقصان اٹھانا پڑا تاہم اس حوالے سے خود فورسز زرائع نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجگور میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری مختلف مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہیں ہیں ۔

تاہم گذشتہ رات ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔