پنجاب اور کیچ میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

213

پنجاب میں گیس پائپ لائن کو اُڑانے اور کیچ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات سوئی سے پنجاب جانے والی ۳۶ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو پنجاب کے علاقے صادق آباد میں دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا۔

سرباز بلوچ نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں سوئی پلانٹ سے پورے پنجاب کو گیس کی سپلائی معتطل ہوگئی، گذشتہ سال دسمبر کو ہمارے سرمچاروں نے اسی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوا تھا لیکن اس مرتبہ پنجاب میں ہی اسی گیس پائپ لائن کو تباہ کردیا۔ ہم یہ بھی واضع کرتے ہیں کہ بلوچستان سے نکلنے والے وسائل بلوچ قوم کی ملکیت ہیں اور انکی لوٹ مار کو روکنے کے لئے ہم پاکستان کے کسی بھی کونے میں ان کو نشانہ بنائینگے۔

ترجمان نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ روز کیچ کے علاقے تمپ میں مزن بند کے پہاڑی سلسلے کو فورسز نے دو اطراف سے گھیرے میں لیکر ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بلوچ سرمچاروں کو محاصرے میں لینے کی کوشش کی تاہم بی آر اے کے سرمچاروں نے گوریلا حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے فورسز کا گھر توڑا، اس دوران بلوچ سرمچاروں کی فورسز کے جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے جبکہ بی آر اے کے تمام ساتھی باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔