پسنی : مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی سمیت دو بچے جانبحق

112

واقعہ رات گئے دیر پیش آیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ پسنی کے مطابق رات گئے دیر واڑ نمبر 3 باغبازار میں ایک مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی سمیت دو بچے جانبحق ہوگئے ۔

جانبحق افراد میں عبدالستار اور اسکی اہلیہ شازیہ دو سالہ عبدالوہاب اور چار سالہ اویس شامل ہیں ۔

مکان کی چھت گرنے کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے لاشوں کو نکالا ۔

خاندانی زرائع کے مطابق جانبحق شازیہ حاملہ تھی ۔

تاہم ابھی تک مکان کی چھت گرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔