پسنی سے لاپتہ اختر علی تاحال بازیاب نہ سکا

207

خلیج میں مزدوری کرنے کے بعد گھر والوں سے ملنے کےلئے آیا کہ پسنی سے فورسز نے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق دشت شولیگ کا رہائشی اختر علی ولد مراد محمد جو کہ پانچ جنوری دو ہزار سولہ کو روزگار کےلئے خیلج گیا تھا کہ آٹھ جولائی 2018 کو اپنے خاندان والوں سے ملنے کےلئے واپس آئے تھے کہ سترہ ستمبر 2018 کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر اسے لاپتہ کردیا ۔

بارہ ایریل 1996 کو پیدا ہونے والے اختر علی کے اہلخانہ کو اغواء کی ایف آئی آر درج کرنے پر سنگین نوعیت کی دھمکی دی گئی تھی جس کی وجہ سے انھوں نے مکمل خاموشی اختیار کی ۔

اختر علی کی اہلخانہ نے حکام بالا سے اپیل کی وہ ان کے فرزند کو رہا کردیں ۔