افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔
پاکستان نے افغانستان کا نام ویزہ آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا ہے جس کے بعد اب افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کا نام ویزہ آن آرائیول کی فہرست سے نکالا گیا ہے جبکہ اس وقت 24 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دی جا ری ہے۔
عصمت اللہ جونیجو کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو ایئر پورٹ پر ویزا کے اجراء کا عمل بھی روک دیا گیا ہے، افغان شہری اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے، ان کی ایئر پورٹ پر فارم سی کے ذریعے انٹری کی جائے گی اور ان کی جانب سے قیام پرمٹ کی واپسی پر ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او اور تھانے کو فراہم کی جا ئے گی۔