پاکستان آرمی نے اپنے پراکسی طالبان کے زریعے اسلم بلوچ کو شہید کروایا – الطاف حیسن

441

بلوچوں کے رہنما استاد اسلم بلوچ کو پاکستانی فوج نے افغانستان میں اپنے طالبان کے ذریعے شہید کروایا۔

ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کے  رہنما الطاف حسین نے کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے شہید کمانڈر استاد اسلم بلوچ کے شہادت میں فوج برائے راست ملوث ہے، فوج نے اپنے پروکسی طالبان کے ذریعے افغانستان میں اسلم بلوچ کو شہید کروایا۔

الطاف حسین نے اپنے فیس بک لائیو میں اسلم بلوچ کی شہادت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچوں کے رہنما استاد اسلم بلوچ کو پاکستانی فوج نے افغانستان میں اپنے طالبان کے ذریعے شہید کروایا جس کے بعد پاکستانی نیوز چینل میں خبر چلائی گئی کہ چینی قونصل خانے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے پاس پیسے ہوتے تو بین القوامی سطح پر پاکستان کے خلاف کیس کر دیتے۔

انہوں نے  کہا کہ پاکستانی فوج نے آج تک کوئی بھی جنگ نہیں جیتی ہے، اور پاکستان میں تمام قومیں اپنی جداگانہ ریاستیں تشکیل دینگے، بلوچ ، سندھی، پشتون، مہاجر اور پنجابی اپنی سرزمین میں رہتے ہوئے اپنی جداگانہ ریاستیں تشکیل دینگے اس طرح پاکستان کا خاتمہ ہوجائے گا۔

الطاف حسین نے اپنی قوم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دہشتگردی کے خلاف اٹھ جائیں اور جنگ کریں۔