واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے اکتوبر2017 میں اس وقت بڑی خوشخبری سامنے آئی تھیجب دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ سے بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا فیچرمتعارف کرا یا گیا جس کے ذریعے غلطی سے کسی اورکو بھیجے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کیے جا سکتے تھے لیکن اب ایک خامی اس آپشن میں پیدا ہو گئی ہے۔
اس فیچر کے ذریعے آئی فون، اینڈرائیڈ، اور ونڈوز فون استعمال کر نے والے کسی بھی پیغام کو ایک گھنٹے کے اندرڈیلیٹ کر سکتے ہیں لیکن اب دو سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد اس فیچر میں ایک خامی سامنے آ گئی ہے۔
یہ خامی گزشتہ ہفتے اتفاقا دریافت ہوئی جس کے تحٹ ڈیلیٹ کیے جانے والے پیغام کو دوبارہ سے پڑھا جاسکتا ، تاہم اس کے لیے واٹس ایپ کو ڈیلیٹ کر کے گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے انسٹال کرنا ہو گا۔
واٹس ایپ دوبارہ لوڈ ہونے کے بعد صارف جب لاگ ان کرے گا تو بیک اپ میں موجود تمام چیٹ بھی ’’ری اسٹور‘‘ ہو گی جس میں ڈیلیٹ کیے جانے والے پیغامات بھی شامل ہیں۔
یہ خبر پڑھ کر فکر مند ہونے والوں کیلئے ایک راستہ ابھی بھی باقی ہے، وہ یہ کہ ایسا صرف اس صورت ممکن ہے جب صارف کی جانب سے ایپ بیک ٹائمنگ روزانہ کی بنیاد پر شیڈول کی گئی ہو۔ ایسا کرنے سے یہ اپلیکشن تمام بھیجے گئے اور موصول ہونے والے پیغامات کا لاگ بناتی رہتی ہے۔
اس سے قبل بھی واٹس ایپ کے ’’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘‘ فیچر میں خامیاں سامنے آ چکی ہیں۔