واشک: دستی بم دھماکے میں 3 بچے جاں بحق، ایک زخمی

634

بلوچستان کے ضلع واشک کی ذیلی تحصیل ناگ میں دستی بم کے دھماکے میں 3 بچے جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

لیویز حکام کے مطابق گاؤں راغے کلی بہرام میں 4 بچوں کو دستی بم ملا جس سے وہ کھیل رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے اور ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔

زخمی ہونے والی بچی کو واشک میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے سی ایم ایچ خضدار منتقل کیا گیا۔ دھماکے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔