نوشکی سے متصل افغان سرحدی علاقے میں چند روز قبل طالبان شدت پسندوں نے افغان فورسز پر حملہ کیا تھا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع سپین بولدک کے علاقے شوراوک میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری سے معتدد طالبان ہلاک ہوئیں ۔
کندھار میں موجود سیکیورٹی زرائع نے دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کو بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقے میں طالبان ایک اہم اجلاس کے لئے جمع ہوئیں تھے جن کو نشانہ بنایا ۔
ایک دیگر باوثوق زرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ دو گاڑیوں میں سوار متعدد طالبان شدت پسند نوشکی سے شوراوک آئے جس کے تھوڑی دیر بعد طیاروں نے وہاں ان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دس سے زائد شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئیں ۔
تاہم ابھی تک طالبان نے اس بارے کوئی بھی بیان جاری نہیں کی ہے ۔