نوشکی :شوراوک میں افغان سرحدی فورسز پر حملہ

580

افغانستان کا جنوبی صوبہ کندھار حالیہ کچھ عرصے سے طالبان کے حملوں کی لپیٹ میں ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر کے مطابق گذشتہ رات نوشکی سے متصل افغان سرحدی علاقے شوراوک میں طالبان شدت  پسندوں نے افغان فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا ۔

طالبان شدت پسندوں کے حملے بعد دو طرفہ جھڑپوں میں 5 پولیس اہلکار اور 7 طالبان شدت پسند مارے گئے جبکہ 6 طالبان اور دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئیں ۔

علاقائی زرائع کے حوالے سے دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر نے بتایا کہ پولیس کی کمک کے آنے والے کانوائے پر بھی طالبان شدت پسندوں نے حملہ کیا ۔

شوراوک کے علاقے رباط میں ہونے والے اس حملے کے حوالے افغان سیکیورٹی زرائع کے مطابق طالبان شدت پسند نوشکی کے کلی قادر آباد کے کیمپ سے آئے اور افغان سرحدی فورسز پر حملہ کرنے کے بعد واپس اپنے نوشکی  میں موجود  محفوظ ٹھکانوں کی جانب روانہ ہوئیں ۔