نوشکی : سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ و مال مویشی پانی میں بہہ گئے

417

نوشکی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی پانی گھروں داخل ہوگئی، مکانات اور دیواریں گر گئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی پانی مل کے علاقے میں گھروں میں داخل ہوگئی جس کے باعث کچے مکانات اور دیواریں گرگئ جبکہ مویشی سیلابی پانی میں بہہ جانے ہلاک ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے بعد صبح آٹھ بجے کے قریب سیلابی پانی مَل کے علاقے میں مختلف کلیوں میں داخل ہوگئی جس کے باعث کچے مکانات اور دیواریں منہدم ہوگئے اور درجنوں مویشی اور گھریلوں اشیاء سیلابی پانی میں بہہ گئے جبکہ سیلابی پانی کے آنے سے زرعی بندات اور تیار فصلوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے جنہیں فوری طور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے بلوچستان کے ضلع نوشکی سمیت خاران، چاغی، مستونگ اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ گذشتہ رات سے جاری ہے جہاں ایک عوام طرف طویل عرصے کے خوش سالی کے بعد بارش ہونے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہی سہولیات نہیں ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔