نصیر آباد: غیرت کے نام پر خاتون قتل

306
غیرت کے نام پر خاتون قتل جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار 
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں شوہر نے غیرت کے نام اپنے بیوی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے قریب نوتال پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ حق کٹوہر میں ملزم عبدالغفور نے غیرت کے الزام میں آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسمات صغرہ بی بی کو قتل کردیا اور گولی لگنے سے مبینہ آشناء گل حسن شدید زخمی ہوگیا اور ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر نوتال پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس نے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔