ملکی آئین کے مطابق انصاف میں دیر ظلم کی مترادف ہے۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

138

لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے لواحقین کا احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملکی قوانین کے مطابق لاپتہ افراد کے لواحقین کو فوری طور پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے کیونکہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کئی سالوں سے اپنے پیاروں کے لیے آئینی طریقے سے سراپا احتجاج ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے فراہمی کے لیے تمام دروازوں پر دستک دیتے آرہے ہیں اب تک کسی بھی سطح پر لاپتہ افراد کے بازیابی کے لیے کوئی بھی خاص پیش رفت نہیں ہوا ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی آئین کے مطابق انصاف میں دیر ظلم کی مترادف ہے اس لیے حکمران اور ملکی اداروں کی یہ آئینی فرائض میں شامل ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو فوری طور پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائے۔

یاد رہے بلوچستان سے لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جانب سے گزشتہ 10 سال سے زائد عرصے سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ جاری ہے جس کی قیادت وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کررہے ہے۔