متحدہ عرب امارت کی حکومت بلوچ طالب کی بازیابی میں کردار ادا کریں – بی ایل ایم

298

راشد بلوچ کی پاکستان حوالگی کا مطلب اسے اسکے خاندان کے طرح دشمن کے ہاتھوں قتل کروانے کے مترادف ہوگا – سالار بلوچ

بلوچ لبریشن موومنٹ کے ترجمان سالار بلوچ نے میڈیا کو اپنے جاری کردہ بیان میں متحدہ عرب امارات میں گرفتار 23 سالہ  طالب علم اور ایکٹوسٹ راشد حسین بلوچ کی بازیابی کی اپیل کی ہے ۔

 ترجمان  نے کہا ہے کہ انہوں 23 سالہ طالب علم راشد بلوچ کو بغیر کسی مقدمے اور الزام کے گرفتار کیا گیا ہے اگر راشد حسین پر کوئی الزام ہے تو اسے امارات کی عدالت میں پیش کرکے قانونی طور پر سزا دی جائے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ راشد بلوچ کو منظرعام  پر لاکر قانونی طریقے سے اس کا کیس چلایا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ  راشد حسین کو 26 دسمبر 2018 کو شارجہ سے لاپتہ کیا گیا تھا اگر امارات حکومت راشد حسین کو پاکستان کے حوالے کرتی تو اسے اسکے خاندان کے دیگر افراد کی طرح تشدد کا نشانہ بنا کر اسے  قتل کردیا جائے گا۔