لورالائی : فائرنگ سے سماجی رہنما جانبحق ، 4 افراد زخمی

194

لورالائی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سماجی رہنماء کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی میں  مسلح افراد کی فائرنگ سے سماجی رہنما جانبحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علاقے مہاجر اڈہ کے مقام پر مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایدھی انچارج بازمحمد عادل جانبحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوگئے ،جانبحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے

تاحال ایدھی رہنما کے قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ، مزید تحقیق مقامی انتظامیہ کررہی ہے