لورالائی : آرمی کینٹ پر حملہ ،ہلاکتوں کا خدشہ

462

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پاکستان آرمی کی کینٹ پر حملہ ،مسلح افراد کینٹ کے اندر داخل ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی میں آرمی کینٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ہے ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کینٹ کے دروازے سے اندر داخل ہوگئے اور دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

مقامی زرائع کے مطابق آرمی کی متعدد ہیلی کاپٹر بھی فضائی نگرانی کررہے ہیں جبکہ کینٹ کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بھی سیل کردیا ہے ۔