لسبیلہ میں مائننگ کے دوران پتھر لگنے سے ایک مزدور جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا–
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے دریجی میں مائننگ کے کام کے دوران وزنی پتھر لگنے کے باعث ایک مزدور جانبحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات لسبیلہ کے پہاڑی علاقے دریجی میں مائننگ کے دوران پتھر لگنے کے باعث ایک مزدور عبدالخالد ولد عبدالرحیم جانبحق جبکہ ایک اور مزدور محمد قاسم ولد محمد اشرف زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق لاش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔