ضلع کیچ میں سی پیک روٹ پر فورسز پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

158

تمام ریاستی کارندے ہمارے نشانے پر ہونگے جو بلوچ قومی جہد آزادی کے خلاف ریاستی فورسز کے معاون کار ہیں گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سی پیک روٹ فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ میں 6 جنوری کو چین پاکستان اکنامک کورہیڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر کیلوکور پلیمک میں قائم فوجی کیمپ کے مورچوں پر سرمچاروں نے اسنائپر اور دوسرے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض ریاستی فورسز پر حملوں میں مزید شدت لانے کے ساتھ وہ تمام ریاستی کارندے ہمارے نشانے پر ہونگے جو بلوچ قومی جہد آزادی کے خلاف ریاستی فورسز کے معاون کار ہیں۔