ﺍﺣﺘﺠﺎﺟﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﻻﭘﺘﮧ ﻋﺰﺍﺩﺍﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺯﯾﺎﺑﯽ ﺗﮏ ﮨﺮ ﺍﺗﻮﺍﺭ ﮐﻮ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻭ ﺷﮩﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ “ﭨﻮﮐﻦ ﮨﻨﮕﺮ ﺍﺳﭩﺮﺍﺋﯿﮏ” ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔
دی بلوچستان پوسٹ رپورٹر کے مطابق ان خیالات کا اظہارشیعہ مسنگ پرسنزموومنٹ کے سربراہ راشد رضوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔
انہوں نے لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کےلئے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ27 جنوری اتوار کو کراچی پریس کلب کے سامنے لواحقین بھوک ہڑتالی لگائیں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے احتجاج کا سلسلہ لاپتہ عزاداروں کی بازیابی تک ہر اتوار کو مختلف علاقوں اور شہروں میں علامتی بھوک ہڑتالی احتجاج کے زریعے جاری رہے گا ۔
اُنہوں نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکنوں سے اپیل کی ہیکہ وہ لاپتہ شیعہ عزا داروں کی بازیابی کے لئے ہمارے تحریک کا حصہ بنیں اور 27 جنوری کو ہمارے ٹوکن ہنگر اسٹرائیک میں شرکت کرکے اپنا انسانی و اخلاقی فرض ادا کریں۔