سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے عوام کووسیع معاشی مواقع ملیں گے – عمران خان

79

 پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے عوام کو وسیع معاشی مواقع ملیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سی پیک سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سی پیک منصوبوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے سی پیک منصوبو ں پرکام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی قبل ازوقت تکمیل سے عوام کووسیع معاشی مواقع ملیں گے اورسی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل تشکیل دی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عوام کوغربت سے نکالنے کیلئے چینی تجربے سے فائدہ اٹھاسکتا ہے، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سی پیک اقتصادی زونزپرکام تیزکرنے کیلئے چارہفتے میں سفارشات دیں۔