سی پیک روٹ پر فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

163

لشکراں کور، سی پیک روٹ فوجی قافلے پر حملے میں 6 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سی پیک روٹ، فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا ہے کہ آج آٹھ جنوری کو سرمچاروں نے ضلع پنجگور اور بالگتر کے درمیانی پہاڑی سلسلے میں لشکراں کور کے مقام پر پاکستانی فوجی قافلے کی چھ گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس سے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوئی جس میں سوار 6 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ اس حملے کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔

گہرام بلوچ نے مزیدکہا کہ حملہ دوپہر کو اس وقت کیا گیا جب فورسز کا قافلہ سی پیک روٹ کی سیکورٹی کے لیے گشت پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ کی مرضی و منشاء کے بغیر کسی بھی منصوبے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلوچ قوم کی مرضی کے بغیر کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے والے اپنے نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔