سندھ: نوابشاہ میں بم دھماکہ ،جانی نقصان کی اطلاع نہیں

157

 پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم میں ڈیڑھ کلو بارود استعمال کیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ میں کریکر بم کا دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ نواب شاہ میں شوگر مل روڈ پر ریلوے ٹریک کے قریب ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم میں ڈیڑھ کلو بارود استعمال کیا گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دھماکے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم ابھی گرفتاریوں کے حوالے سے معلومات موصول نہیں ہوئی ہے۔