بلوچستان کے بعد سندھ و کے پی کے میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ سنگین رخ اختیار کرتا جارہا ہے ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے منظور آباد میں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک سیاسی کارکن کے گھر پر چھاپہ کر اسے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے سندھی سیاسی کارکن کی شناخت راجہ حیدر کے نام سے ہوئی ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے بعد اب سندھ اور خیبر پختون خواہ میں یہ مسئلہ سنگین رخ اختیار کرتا جارہا ہے اور آئے روز ان دونوں خطوں سے سیاسی و سماجی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کی خبریں رپورٹ ہورہے ہیں ۔
دوسری جانب بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ماما قدیر ، نصر اللہ بلوچ اور بی بی گل کی سربراہی میں گذشتہ سالوں سے احتجاجی کیمپ جارہی ہے ، جبکہ حالیہ چند ماہ سے لاپتہ شبیر بلوچ کی بہن و اہلیہ کی احتجاجی کیمپ میں شرکت کے بعد لاپتہ افراد کے درجنوں لواحقین احتجاج میں شامل ہوئیں ہیں ۔