سبی میں فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

177

سبی کے نواحی علاقے میں مسلح افراد نے فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے جالڑی میں لاکی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے نشانہ بنایا، تاہم نقصانات کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

یاد رہے مذکورہ علاقوں میں اس سے بھی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔