ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سندھی قوم پرست رہنما جی ایم سید کی 115 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا گیا ہے کہ جی ایم سید نے سندھی قوم سمیت دیگر مظلوم اقوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے کے لئے بے شمار اذیتں، سختیاں، نظربندی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کئے لیکن اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سائیں جی ایم سید آخری دم تک اپنے موقف پر ڈٹے رہے، ظلم و جبر ، ناانصافیوں اور قومی غلامی کے خلاف جدوجہد کرتے رہے. سندھی قوم پرست جی ایم سید کی فکر و سوچ کو اپنا نظریاتی اساس بناکر متحد ہوجائیں اور اُن کی سوچ کو عملی جامعہ پہنائیں۔