روس میں دھماکہ ، 37 افراد ہلاک

136

روس میں گیس دھماکے سے اب تک اطلاعات کے مطابق 37 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق روسی شہر ماگنیٹوگورسک میں گیس دھماکے کے بعد ایک عمارت منہدم ہو گئی۔

حکام کے مطابق جائے حادثہ سے اب تک  37 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔

ریسکیو ورکرز منہدم عمارت کے ملبے تلے دفن افراد کو بچانے کی کوششوں میں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سوویت دور کی اس دس منزلہ عمارت میں پیر کے روز گیس کی وجہ سے ایک بڑا دھماکا ہوا تھا، جب کہ اس واقعے کے بعد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق ممکنہ طور پر مزید چار افراد اس عمارت کے ملبے تلے دفن مل سکتے ہیں۔