خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

327
بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افرا دکی فائرنگ سے ایک شخص موقعے پر ہلاک جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدا رکے علاقے تحصیل نال میں گریشہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سردار زادہ عبدالحفیظ سا جدی کو قتل کر دیا اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول سردار حیات خان ساجدی کے چھوٹے بھائی تھے جبکہ مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔