حیدر آباد میں بجلی کے کمبوں کو اُڑانے کی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کرلی

205

حیدرا آباد، جامشورو میں بجلی کے دو کھمبوں کو ریموٹ کنٹرول بم سے تباہ کیا – دوستین بلوچ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ کے ضلع جامشورو میں بجلی کے کمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو کے علاقے جھنگارہ میں بجلی کے 500 کے وی کے کمبوں کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی ہے جبکہ دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

دریں اثناء بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کمبوں کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ گذشہ رات ہمارے سرمچاروں نے حیدرآباد کے علاقے جامشورو میں کراچی و پنجاب جانے وا لے بجلی کے دو بڑے کھمبوں کو ریموٹ کنٹرول کی ذریعے اڑا دیا ہے، دھماکے میں دونوں کھمبے مکمل تباہ ہو گئے۔

ترجمان نے کہا ہے کے ہمارے اس طرح کے کارواہئیاں بلوچستان کے آزادی تک جاری رہینگے۔