جھڑپ میں فورسز کے 4 اہلکاروں کو ہلاک کیا – یو بی اے

129

تربت کے علاقے ہیرونک میں جھڑپ میں فورسز کے چار اہلکاروں کو ہلاک کیا – مرید بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹلائیٹ فون پر میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تربت کے علاقے ہیرونک گوادر کور میں سیکیورٹی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ نے بلوچ سرمچارو کو گھیرنے کی کوشش کی اس دوران سرمچار نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ دو گھنٹے جھڑپ میں چار سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا اور گھیراو توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار  بھکلاہٹ کا شکار ہوکر عام آبادی پر مارٹر گولے داغے۔

انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے نقل و حمل پر نظر رکھیں اور سرمچارو کو اطلاع دیں عوام سیکیورٹی اہلکاروں سے دور رہیں بلوچ سرمچار ان پر کبھی اور کہی بھی حملہ کر سکتے ہیں۔