جھاؤ: فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بازیاب

98

جھاؤ سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوگیا 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھاؤ سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو سال قبل جھاؤ نوندڑہ سے لاپتہ ہونے والا مستری سوالی آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکا ہے –

خیال رہے کہ حالیہ چند دنوں سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے متعدد افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب کچھ روز قبل ہی گوادر سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر 4 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔