تمپ : تگران میں بڑے پیمانے پر فورسز کی آمد ،آپریشن کاخدشہ

170

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کا شہری آبادیوں میں آپریشن اور چھاپے تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تگران اور زامران کے درمیانی علاقوں میں آج صبح سے فورسز کی بڑی نفری جمع ہورہا ہے ۔

کلگ سے ایک عینی شاہد نے دی بلوچستان پوسٹ کے رپورٹر کو بتایا کہ سات ٹرک اور گیارہ دیگر گاڑیوں پر مشتمل قافلہ علاقے میں داخل ہوچکا ہے ۔

عبدوی سے ایک عینی شاہد نے کہا کہ  فورسز کو دو ہیلی کاپٹر ہمراہ ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ علاقوں میں بڑے پیمانے کی آپریشن کی گئی ۔

اب حالیہ فورسز کی نقل و حرکت کے متعلق اہل علاقہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایک بار فورسز عام شہری آبادیوں کو محاصرے میں لیکر لوگوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کے بعد میڈیا میں دعوی کرئے گا کہ انہوں نے علیحدگی پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے ۔