تفتان : ایرانی فورسز کا تالاب کے علاقے میں متعدد مارٹر کے گولے فائر

328

تفتان  کے علاقے تالاپ میں ایرانی سرحدی علاقے سے متعدد مارٹر گولے فائر کیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گئی

 دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ ماشکیل کے مطابق ایرانی علاقے سے گولہ باری کا یہ واقعہ بارڈر پلر نمبر 94 پر پیش آیا جہاں تالاپ اور گرد و نواح کے علاقے میں سرحد پار سے متعدد مارٹر گولے فائر کیئے گئے جو زیادہ تر میدانی علاقوں میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم ایک مارٹر گولہ کجھور کے باغ میں جا گرا۔

سرحد پار گولہ باری سے جہاں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے وہیں علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

سرحدی خلاف ورزیوں کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان سوبان دشتی کی قیادت میں لیویز فورس اور فرنٹیئر کور کے دستے متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے مختلف متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا اور سرحدی علاقوں میں لوگوں کی جان و مال کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے سرحدی علاقے میں لیویز فورس اور فرنٹیئر کور کی گشت بڑھادی۔

لیویز حکام کے مطابق سرحد پار گولہ باری اور سرحدی خلاف ورزی پر ایرانی حکام سے رابطہ کرکے احتجاج  ریکارڈ کیا جائے گا ۔