تربت سے لاپتہ شخص تاحال بازیاب نہیں ہوسکا

164

تربت سے جبری طور پر لاپتہ شخص تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت سے جبرئ طور پر لاپتہ ہونے والا شخص 3 سال گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق تربت سٹی کا رہائشی عنایت اللہ بلوچ ولد نعمت کو 9 ستمبر 2015 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے لوگوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی بازیاب کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق ان افراد کو لاپتہ کرنے میں ریاستی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث ہے۔

دریں اثناء آج بروز پیر بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے تین افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے، اسی حوالے گذشتہ دنوں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آٹھ دس لوگوں کو منظر عام پر لانے سے ہمیں دھوکا نہیں دیا جائے بلکہ ہمارے لسٹ کے مطابق تمام افراد کو منظر عام پہ لائیں۔