بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے گوادر موبائل فون ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز سرمچاروں نے گوادر میں گھٹی ڈور کے موبائل فون ٹاور پر دستی بم سے حملہ کیا۔
حملے میں ٹاور اور اسکی مشینری تباہ ہوکر ناکارہ ہوگئی۔ گوادر میں حملہ عالمی سرمایہ داروں کو خبردار کرنا ہے کہ وہ بلوچستان سے ہاتھ نکال دیں بصورت دیگر وہ اپنی ہر قسم کی نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔
سعودی عرب کے وزیر توانائی، صنعت و معدنی وسائل خالد عبد العزیز الفلیح کی قیادت میں ایک وفد آئل ریفائنری کے لیے جگہ مختص کرنے کے لیے گوادر کے دورے پر تھے جبکہ ایسی سرمایہ کاروں کو پہلے ہی کئی دفعہ تنبیہہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کا ساتھ دینے سے گزیر کریں کیونکہ یہاں پاکستانی فورسز ظلم و جبر، نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے ساتھ بلوچستان کے متعلق معاہدہ کرنے والے ان جرائم میں برابر کے شریک ہونگے۔
مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک فورسز و
ایسے منصوبوں پر حملے جاری رہیں گے۔