بی آر اے نے گذشتہ روز پنجگور بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

194

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کل ہمارے سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے وشبود شہدادزئی میں ریاستی ایماء پر بلوچ جہد کاروں کے خلاف سرگرم عمل اور سماجی برائیوں میں ملوث مہراللہ عرف چار شافٹ اور اس کے کارندوں کو ریمورٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنایا، بم حملے میں ریاستی آلہ کار کے گاڑی کو جزوی نقصان پنچا لیکن مہرو اپنے ساتھیوں سمیت بچ گئے مذکورہ ریاستی کارندہ ہمارے حملوں سے ہرگز محفوظ نہیں رہیگا ہم علاقے کے نوجوانوں اور ان کے فیملی سے اپیل کرتے ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ریاستی اہلکاروں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے بچائیں کیونکہ وہ معمولی مراعات و لالچ کے ذریعے ریاستی مفادات کیلئے استعمال کرتے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

بیبگر بلوچ نے پنجگور پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ریاستی فوج کا کردار ادا کرنے سے گریز پنجگور پولیس ایم آئی و آئی ایس آئی کے پیرول و حکم پر جہدکاروں کے خلاف سرگرم عمل ہے جبکہ ریاستی اداروں کے منصوبہ کے تحت چوری و ڈاکہ زنی میں ملوث مقامی ریاستی کارندوں کو مکمل چھوٹ دیا گیا ہے اگر پولیس نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو پولیس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا