بی آر اے نے کیچ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

177

فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے  بیبگر بلوچ۔

بلوچ ریپبلیکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کل مغرب کے وقت کیچ کے علاقے دشت ہوچات اور درچکو کے درمیان پاکستانی فورسز کے قافلے کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے سبب فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اس طرح کے کاروائیاں آزاد بلوچستان اور ایک آزاد سماج کے قیام تک جاری رہینگے۔