بولان و قلات میں ٹریفک حادثات ، 2 افراد جانبحق، 2 زخمی

253

ٹریفک حادثات کی وجوہات میں شاہراہوں کی خستہ حالی سمیت ڈرائیوروں کا ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کرنا شامل ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان اور قلات میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر دو افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے گوکرت کے قریب کار کو ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے باعث کار میں سوار 2 افراد موقع پر جانبحق ہوگئے۔

دریں اثناء ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کار مین شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی جس میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر روزانہ ٹریفک حادثات پیش آنے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہے جن میں متعدد افراد موت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔

ٹریفک حادثات کی وجوہات میں شاہراہوں کی خستہ حالی سمیت ڈرائیوروں کا ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کرنا بھی شامل ہے جبکہ سماجی حلقوں کی جانب سے حکومتی اداروں پر تنقید کیا جاتا ہے کہ ادارے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے ناکام نظر آتے ہیں۔