بلوچستان: گریشگ سے دو بھائی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

167

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوانوں اور بزرگوں کی گرفتاری اور لاپتہ کرنے کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشگ میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے مختلف گاوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کی ۔

فورسز نے سرچ آپریشن میں دو بھائیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو بھائیوں کی شناخت زباد جان اور پیر جان ولد جنگیان کے نام سے ہوئی ۔